تبلیغی ساتھی سے مکالمہ۔ اے ایم ملک

 ایک دن کا ذکر ہے ۔ ایک دن آفس میں بیٹھا تھا کہ ہنگامی میٹنگ کے سلسلے میں کراچی جانا پڑا،اس طرح سوٹڈ بوٹڈ لاہور کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔ فلائیٹ خلاف معمول وقت پر تھی،سو انتظار کی کوفت سے بچ گیا اور جلد ہی بورڈنگ کارڈ لے کر اڑن کھٹولے میں بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر میں ساتھ والے سیٹ پر ایک باریش شخص آ کر بیٹھ گئے ،جیسے ہی جہاز نے رن وے کو چھوڑا اور فضا میں بلند ہوا تو میرے ساتھ بیٹھے باریش شخص نے رخ سخن کو میری طرف موڑا اور کہا۔ آپ کا نام ؟ عبدالماجد ملک میرا جواب سن کر اس شخص نے کہا ،ماشاءاللہ خوبصورت نام ہے۔ کیا کرتے ہیں ؟ ایک آفس میں مزدور ہوں۔جواب دیا۔ کراچی جا رہے ہو؟ اس نے اگلا سوال داغا۔ ازراہ مذاق کہا کہ نہیں چیچوں کی ملیاں جا رہا ہوں۔ اس کے سنجیدہ چہرے پہ مسکراہٹ بکھری اور کہا کہ میرا مطلب یہ ہے کہ آپ کراچی تک ہی جائیں گے ؟ اثبات میں سر کو ہلادیا اور کھڑکی سے باہر فضائی گھمبیر اندھیرے کو دیکھنے میں مگن ہو گیا۔ تھوڑی دیر بعد جب اس کی طرف دیکھا تو پھر اس شخص نے کہا ملک صاحب ! یہ دنیا عارضی ہے ،ہم خوش نصیب اور بہترین امت ہیں کہ لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں۔ میری وضع قطع کو دیکھتے ہوئے اس نے اپنی تبلیغی خطاب کو طوالت دی تو عرض کیا ۔ حضرت اگر اجازت ہو تو کچھ عرض کروں ۔ اس نے مسکرا کر کہا کہ جی فرمائیں ۔ پیشگی معذرت طلب کرتے ہوئے گویا ہوا۔ میرے خیال سے آپ رائے ونڈ سے تازہ تازہ تبلیغی دورے سے واپس آ رہے ہیں ۔ اس نے ہاں میں جواب دیا۔ گذارش کی! جناب ! آپ کافی اچھا کام کرتے ہیں ،لوگوں کو اچھائی کا کہتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں ،مگر جب آپ کے ساتھ کوئی تین دن (سہہ روزہ) پر جاتا ہے تو ماشاءاللہ اس کی نمازیں پکی ہوجاتی ہیں،اس کے مزاج میں کافی تبدیلی آ جاتی ہے ،اگر کوئی چالیس دن (چلہ) کے لیے جاتا ہے تو جہاں وہ نیک اور پرہیزگار ہو جاتا ہے وہیں اس کے مزاج میں سختی بھی آ جاتی ہے، حالانکہ اسلام تو مکمل محبت کا دین ہےجب وہ چار مہینے لگا لیتا ہے تو خود کو مولوی سے مولانا سمجھنا شروع کر دیتا ہے ۔ اس نے میری بات کاٹتے ہوئے کہا ۔جناب آپ کبھی تبلیغی جماعت کے ساتھ گئے ہیں جو یوں کہہ رہے ہیں ۔ گذارش کی! حضرت ! میں تو آپ کے اس نیک کام کی خدمات کا معترف ہوں،آپ بستر کندھے پہ اٹھائے نگر نگر اسلام کا پیغام پہنچاتے ہیں ،تپتی دوپہر میں بستر کندھے پہ ڈالے آپ کسی مسجد میں پہنچتے ہیں ،ابھی بیٹھنے لگتے ہو کہ کچھ لوگ آتے ہیں ،وہ آپ کو برا بھلا کہتے ہیں ،آپ کے بستر کو باہر پھینکتے ہیں ،آپ کے سامان کو باہر ڈال دیتے ہیں ،آپ لوگ خاموشی سے سامان اٹھاتے ہو،بستر کندھے پہ ڈالتے ہو اور استغفار کرتے ہوئے اس محلے سے نکل جاتے ہو،آپ لوگ عاجزی و انکساری کا کامل نمونہ دکھائی دیتے ہو،حسن اخلاق کی تصویر بنے آپ لوگ کافی خوبصورت لگتے ہو مگر جب آپ تبلیغی دورے سے واپس پلٹتے ہو ،اپنے گھروں کو لوٹتے ہو ،اپنے محلوں میں جاتے ہو تو اخلاقیات کا لبادہ اتار دیتے ہو ،آپ کے مزاج میں تبدیلی آ جاتی ہے ،شگفتگی غائب ہو جاتی ہے ،آپ لوگ سخت ہو جاتے ہو ،باہمی معاملات میں آپ مسائل کا دوچار ہوتے ہو۔ مولوی صاحب نے بے چینی سے پہلو بدلا اور کہا کہ آپ یہ سب باتیں تبلیغی جماعت کے بارے اتنے پورے وثوق سے کیسے کہہ رہے ہو۔ عرض کیا ! کہ میرا سارا گھرانہ تبلیغی جماعت سے وابستہ ہے ،تقریباََ خاندان کے سبھی لوگ اسی سے جڑے ہوئے ہیں ،دوست احباب بھی تبلیغ میں گاہے بگاہے وقت لگاتے رہتے ہیں ،اور بحثیت انسان یہ سمجھتا ہوں کہ دنیا میں سب سے احسن کام”اخلاق”ہے ،بحثیت مسلمان ہر وہ بندہ جو اسلام کی تبلیغ کے لیے اپنے آپ کو وقف کئے ہوئے ہے میرے لیے محترم ہے ۔

اے ایم ملک

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo