“ساتو یں سمت” کی افسانہ نگار رابعہ الرَبّاء کا انٹرویو

“ساتو یں سمت”  کی افسانہ نگار رابعہ الرَبّاء کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

رابعہ الرَبّاء۔۔رابعہ الرَبّاء

تفکر – قلمی نام؟

رابعہ الرَبّاء۔۔نہیں

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

رابعہ الرَبّاء۔۔لاہو ر میں،27 اکتو بر

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

رابعہ الرَبّاء۔۔ایم اے اردو ادبیات،اقبالیات (فارسی) ڈپلو مہ،گرافک ڈیزائنگ (ڈپلو مہ)،اردو فاضل

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

رابعہ الرَبّاء۔۔اینڈریوز پبلک سکول

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

رابعہ الرَبّاء۔۔جی سی یونیورسٹی لاہور( گورنمنٹ کا لج لا ہو ر)

تفکر – پیشہ؟

رابعہ الرَبّاء۔۔کوئی نہیں(House lady)

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

رابعہ الرَبّاء۔۔مشکل سوال،کیو نکہ تخلیق کے رنگ ہو تے ہیں،بیج مو جودہو تا ہے،پو دا سر کب نکالتا ہے سفریہی سےسمجھ آتا ہے۔ تو اس کا با قاعد ہ آغا ز یو نیورسٹی لائف میں ہو ا،غالباََ پہلا افسانہ 2006میں لکھا۔یہیں سے کہہ سکتی ہو ں اس سے قبل اخبارات میں لکھ رہی تھی،مگر وہ ادبی سفر نہیں کہا جا سکتا۔

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

رابعہ الرَبّاء۔۔۔آہ ایک اور مشکل سوال،ہر صنف کا اپنا حسن ہو تا ہے۔اور مو ڈ کے مطابق شاعری بھی اچھی لگتی ہے،نا ول بھی،افسانہ بھی،اور مزاح بھی،کبھی تخلیق خود اپنے آپ کو منو ا کر مو ڈ بنا دیتی ہے،سو سب اچھا لگتا ہے،جو کچھ ادب سے ہی نہیں،آرٹ سے تعلق ر کھتاہے۔

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

رابعہ الرَبّاء۔۔افسانہ

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

رابعہ الرَبّاء۔۔رات کی رانی(افسانو ی مجمو عہ)،احمد ندیم قاسمی کے افسانو ں میں نسائیت(تحیق و تنقید) کچھ تصانیف زیر طبع اور کچھ زیر ترتیب ہیں

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

رابعہ الرَبّاء۔۔جے پو ر (راجھستان ) انڈیا ،آبائی وطن ہے،پاکستا ن بنا تو میرے بابا کی فیملی یہا ں آ گئی،اور بہت سے انہی مسائل کا شکا ر رہی جو ہر مہا جر کے تھے۔بابا لاہو ر میں ہی پڑھے یہی رہے، البتہ دادا کی آخری پوسٹنگ فیصل آباد میں تھی وہ وہی سیٹل ہو گئے۔اور کیا بتا یا جائے کیونکہ ایک فر د اپنے رکھ رکھاؤ، بو ل چال،کردار،رویے اور جسمانی ساخت میں بہت حد تک خود اپنے خا ندان کی منہ بولتی تصویر ہو تا ہے۔

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

رابعہ الرَبّاء۔۔چار بھائی ہیں ۔میں سب سے بڑی ہو ں ۔

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

رابعہ الرَبّاء۔۔(خوابوں میں،ہا ہا ہا) ،لا ہو ر میں ہی ہو ں۔

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

رابعہ الرَبّاء۔۔آہ ۔۔،کبھی کبھی یو ں لگتا ہے بچپن آیا ہی نہیں،مگر پھر بھی کچھ دن ، کچھ یادیں ہیں،بابا چونکہ آرٹ سے وابستہ رہے،پینٹر تھے، لہذاان کا با قاعدہ ایک حلقہ تھا ، ان کے ایک دوست کے گھر کے لان میں روز ایک بیٹھک ہو تی تھی،جہا ں آرٹ کے ہر شعبے سے تعلق ر کھنے والے افراد جمع ہو تے تھے۔ یہ بیٹھک رات گئے تک جاری رہتی تھی ، لو گ آتے جاتے رہتے تھے۔ چائے پا نی چلتا رہتا تھا ۔میں بابا کے ساتھ روز وہا ں جاتی تھی۔اور ہم راتو ں کے پچھلے پہر لو ٹا کرتے تھے، وہ چاندنی راتیں بہت یاد گا ر ہیں ۔
اس کے بعد بابا کو جاب کے سلسلے میں پاکستا ن سے با ہر جانا پڑا تو میں جیسے خود میں تنہا ہو گئی۔ اور پھر گیارہ، بارہ سال ہی کی عمر میں بابا کی لائیبریری میں خلیل جبرا ن سے دوستی ہو گئی،اس کے بعد یو سف زلیخاں،اور پھر پا نی اپنے رستے خود بنا تا رہا

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

رابعہ الرَبّاء۔۔ادبی سفر تو مختصر سا ہے۔مگر ایک واقعہ یا د ہے،جو خوبصورت ہے یا نہیں،اچھا لگا،میں پہلی بار الحمرا کے ادبی میلے میں گئی ۔پا کستان اور اس سے با ہر سے ادیب مو جو دتھے ۔میں لکھ تو رہی تھی مگر کسی نے ابھی تک مجھے دیکھا نہیں ہو ا تھا ۔فیس بک کلچر ابھی اتنا عام نہیں تھا ۔ادبی رسائل پڑھنے والے البتہ میرے نا م سے واقف تھے۔کچھ ادیبو ں سے با ت بھی ہو جاتی تھی ۔چونکہ افسانہ انسائیکلوپیڈیا کے حوالے بہت سے افسانہ نگا رو ں سے با ت ہو ئی تھی۔مجھے رئیس فاطمہ سے ملنا تھا ۔وہ بھی کراچی سے آئی ہو ئی تھیں۔میں نے دیکھا وہ الحمرا ہا ل ۲ کی پہلی قطار میں مو جو د ہیں۔میں ان کے پا س گئی اور کہا۔”میم میں رابعہ الرَبّاء” وہ تو تپاک سے گلے ملیں مگر وہ جو آس پا س کے سب ادیبو ں کی حیرت و الفاظ تھے، جو بے ساختہ تھے’’تم ہو۔۔۔،،
وہ چہرے کی حیرانیاں بہت اچھی لگیں۔تب میں نے عطا الحق قاسمی سے کہا ’’سر آپ نے آج میر ی رونما ئی کروا دی، اس تقریب میں بلا کے”

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

رابعہ الرَبّاء۔۔اْف ایک اور مشکل سوال ،مجھے ہر وہ مصنف اچھا لگا جو مجھے اپنی تحریر سے کسی اور دنیا میں لے گیا ۔سجاد حیدر یلدرم،خلیل جبران ، موپساں،اقبال،وارث شاہ، بلھے شاہ،کیٹس، جین آسٹن،رابعہ بصری، یہ چند نا م جو اس وقت یاد تھے،مگر ہر اچھی تحریر اچھی لگتی ہے ۔ بھلے اس کے مصنف کے نا م سے بھی دنیا واقف نا ہو ۔

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

رابعہ الرَبّاء۔۔جی رہی،ریگولرکا لم بھی لکھا روز نا مہ جنا ح میں۔جنگ سے لے کر اوصاف تک سب میں شائع ہو تی رہی۔انڈیاکے اخبا ر ات سے بھی وابستہ رہی۔مگر اب دوری سی ہو گئی ہے ۔لکھ نہیں پا رہی ۔وقت جیسے اپنے ساتھ کہیں لے سا گیا ہے ۔ مگر زندگی بھی تو اسی کا نا م ہے

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

رابعہ الرَبّاء۔۔سوال اچھا ہے۔ہنسنے کو د ل چاہا۔ ’’جی ہو ا،اور اب بھی ہے”مگر یو نہی ہے،یو نہی ہو تا آیا ہے،ہو تا رہے گا۔ نہیں معلو م یہ ہم سب کو ن سی جنگ میں مبتلا ہیں ۔

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

رابعہ الرَبّاء۔۔افسوس کے ساتھ کہہ رہی ہو ں ’’ نہیں”

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

رابعہ الرَبّاء۔۔ابھی میں اس مقام پہ نہیں ہو ں کہ پیغا م دے سکو ں ۔البتہ اپنے بعد آنے والی نسل سے کہو گی کہ ہم قلم والے پیامبروں،ولیو ں والا کا م کر رہے ہیں،اگر ہم سمجھیں تو۔لہذا انہی کی طر ح عاجزی،محبت،انکساری،احترام آدمیت،ضبط کو اپنا کر دیکھئے،وہی جو با نو آ پا ں نے نو رالہدیٰ شاہ سے کہا تھا ’’ ما ں بن کے لکھ ، قا تل کی ما ں بھی ، مقتول کی ما ں بھی، یہ مشکل سہی مگر خوبصورت بہت ہے

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

رابعہ الرَبّاء۔۔عمو می جملہ نہیں کہو ں گی کہ بہت اچھی کا وش ہے۔نئے وقت کے نئے تقاضے ہیں، اس کا ساتھ کھلے د ل و د ماغ سے دینا بھی چاہئے اور اس کو دل سے قبو ل بھی کر ناچاہئے ۔اور شاید جب کچھ نیا ہو تا ہے،اس وقت کو اس کی ضرورت ہو تی ہے۔

تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟

رابعہ الرَبّاء۔۔اْف،میں کیا کہہ سکتی ہو،بس یہی کہو ں گی افسانہ گرہیں،دستخط،ساتو یں سمت،رقص ہجڑا، پسند کیے گئے ۔بار با ر شائع بھی ہو ئے اور پذیرائی بھی ملی۔اس کے علاوہ جب کالم لکھا تو کا فی اچھا فیڈ بیک آتا رہا ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo