“کلی کلی پہ چمن میں نکھارآنے تک” شاعر نازمظفرآبادی کا انٹرویو
“کلی کلی پہ چمن میں نکھارآنے تک” شاعر نازمظفرآبادی کا انٹرویو
تفکر – آپ کا پورا نام؟
نازمظفرآبادی۔۔محمد شفیع نازعبداللہ
تفکر – قلمی نام؟
نازمظفرآبادی۔۔نازمظفرآبادی کے نام سے لکھتا ہوں
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
نازمظفرآبادی۔۔میں مظفرآباد کے ایک نواحی گاؤں میں یکم جنوری انیس سو پچپن میں پیدا ہوا۔
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
نازمظفرآبادی۔۔گریجویشن
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
نازمظفرآبادی۔۔ابتدائی تعلیم گاؤں سے حاصل کی
تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
نازمظفرآبادی۔۔میڑک پائیلٹ ہائی اسکول مظفرآباد سے کیا اورگریجویشن پاکستان آرمی ایجوکیشن کور سے کی
تفکر – پیشہ؟
نازمظفرآبادی۔۔فوجی/تاجر۔
تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟
نازمظفرآبادی۔۔آٹھویں جماعت میں تھاتو پہلا شعر کہا
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
نازمظفرآبادی۔۔میرتقی میر اور فیض احمد فیض میرے پسندیدہ شاعر ہیں۔
تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟
نازمظفرآبادی۔۔کسی سے باقاعدہ اصلاح نہیں لی۔
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
نازمظفرآبادی۔۔غزل
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
نازمظفرآبادی۔۔غزل میں
تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟
نازمظفرآبادی۔۔پانچ شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں،چھٹا مجموعہ زیر طبع ہے،
ایک ادبی مجلہ’شعروسخن انٹرنیشنل،شائع کرتا ہوں،جی سی یونیورسٹی میں میرا کلام پڑھایا جاتا ہے،
رفا یونیورسٹی سے مجھ پہ’نازمظفرآبادی۔حیات وفن’ کے عنوان سے ایم فل کا مقالہ لکھا جا چکا ہے۔
تفکر -نثری تصانیف اور ان کی تعداد؟
نازمظفرآبادی۔۔”اساتذہ فن” کے عنوان سے ایک کتاب طباعت کے مراحلے میں ہے۔
تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
نازمظفرآبادی۔۔میرا تعلق راجپوت خاندان سے ہے،والد مرحوم سیاسی و سماجی شخصیت تھے،والدہ مرحومہ گھریلو خاتون تھیں۔
تفکر – ازدواجی حیثیت؟
نازمظفرآبادی۔۔شادی شدہ
تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
نازمظفرآبادی۔۔پانچ بیٹے اور ایک بیٹی ہے،سرکاری ملازمت،اورسیاست سے وابستہ ہیں۔
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
نازمظفرآبادی۔۔مظفرآباد میں
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
نازمظفرآبادی۔۔بہت خوبصورت تھا۔
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
نازمظفرآبادی۔۔ادبی سفرالحمدللہ بہت شاندار ہے اس کے سب واقعات خوبصورت ہیں،مگر کوئی الگ واقعہ نہیں ہے۔
تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟
نازمظفرآبادی۔۔شاعری میں میرتقی میر،نثر میں عبداللہ حسین اور نسیم حجازی۔
تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟
نازمظفرآبادی۔۔اپنا کلام چھپوانے کی حد تک ہی وابستگی ہے۔
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
نازمظفرآبادی۔۔بدقسمتی سےادبی گروپ بندیوں کی بےجا مخالفت کا سامنا رہا ہے۔
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
نازمظفرآبادی۔۔ادب کے حوالے سے آزاد کشمیر میں پہلے تو کسی قسم کی کوئی پالیسی نہیں تھی،مگر موجودہ حکومت اس طرف بھرپور توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم ریاست جموں و کشمیر جناب راجہ فاروق حیدر خان ادب کی ترویج و ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں،اس ضمن میں حکومت کی طرف سے کچھ اقدامات بھی ہوئے ہیں جو خوش آئند ہیں۔اس بارے میں صدر ریاست جناب سردار مسعود خان،سپیکر اسمبلی آزاد ریاست جموں و کشمیر جناب شاہ غلام قادراور ڈائریکڑ کشمیر کلچرل اکیڈمی جناب راجہ محمد اسلم کی کاوشیں بھی قابل ذکر اور لائق تحسین ہیں۔
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
نازمظفرآبادی۔۔میرا پیغام ادب سے وابستہ دوستوں کے نام یہ ہے،کہ اپنے قلم کی عظمت کی حفاظت کریں اور ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں،سچ بات اظہاربلا خوف و خطر کریں۔
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
نازمظفرآبادی۔۔آپ لوگوں کی یہ کاوش نہایت مفید کارآمد،ادبی خدمات کے تناظر میں قابل تحسین ہے،اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
تفکر – شعر یا تحریر؟
نازمظفرآبادی۔۔کلی کلی پہ چمن میں نکھارآنے تک
خزاں سے جنگ رہے گی بہار آنے تک