“جو صیاد بنے پھرتے تھے اس طرح سے صید ہوئے” شاعر یاسررضا آصف کا انٹرویو

“جو صیاد بنے پھرتے تھے اس طرح سے صید ہوئے” شاعر یاسررضا آصف کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

آصف۔۔یاسررضا آصف

تفکر – قلمی نام؟

آصف۔۔آصف

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

آصف۔۔25 دسمبر 1984 میں شہر پاک پتن میں پیدا ہوا

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

آصف۔۔ایم-فل اردو

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

آصف۔۔پاک پتن میں ماڈل پبلک سکول سے مڈل تک پھر پاک پتن پبلک سکول سے میڑک اور بیکن کالج سے آئی سی ایس کیا

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

آصف۔۔ایم اے اردو پرائیویٹ کیا اور ایم -فل یونیورسٹی آف لاہور سے کیا

تفکر – پیشہ؟

آصف۔۔درس و تدریس،ڈی پی ایس ساہیوال میں بطور ایس ایس اردو فرائض سرانجام دے رہا ہوں

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

آصف۔۔ادبی سفر کا آغاز 2012 میں ہوا جب پاک پتن شہر میں ادب قبیلہ کی بنیاد پڑی

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

آصف۔۔غزل میں میر وغالب سے لے کر فراز و محسن تک سبھی شاعروں نے اپنی اپنی فنی مہارتوں اور طرزادا سےکسی حد تک متاثر کیانظم میں مجید امجد اور ن-م-راشد نے حیرت زدہ کیا

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

آصف۔۔شاعری فن ہے اورفن بغیر استاد کے ماہرانہ انداز میں سر انجام نہیں دیا جا سکتا ڈاکٹر اظہر کمال کی باقاعدہ شاگردی اختیار کی

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

آصف۔۔شاعری میں غزل اور نثر میں افسانہ پسند ہے دونوں میں طبع آزمائی جاری ہے

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

آصف۔۔غزل زیادہ کہی ہے باقی نظم بھی لکھی مگر کم کم,غزل میں اشارہ و کنایہ کا اپنا مزا ہے

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

آصف۔۔”جو گرہیں کھول دی جائیں” غزلوں اور نظموں کا مجموعہ زیرطباعت ہے

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد؟

آصف۔۔”کاشف سجاد کی غزل” ایم-فل مقالہ جلد اشاعت سے ہمکنار ہو جائے گا

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

آصف۔۔ والد صاحب سکول ٹیچر تھے انھیں کتابیں پڑھنے کا شوق تھا اس لیے بچپن میں ہی کافی ساری کتابوں سے آشنائی ہو گئی

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

آصف۔۔شادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

آصف۔۔دو بیٹے،خضر رضا آصف اور بشر رضا آصف ہیں۔

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

آصف۔۔پاک پتن شریف میں مستقل طور پر رہائش پذیر ہوں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

آصف۔۔اپنے والد صاحب کے ساتھ گزارے سارے پل حسین اور خوب صورت یادیں ہیں جنھیں کبھی بھی بھلا نہیں سکتا میری بد قسمتی کہ وہ 1992 میں ٹرین حادثہ میں وفات پا گئے

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

آصف۔۔جب پہلی مرتبہ لاہور میں پڑھا تو خوشی کے ساتھ سنسنی بھی تھی

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

آصف۔۔میرے پسندیدہ شعرا میں جدید طرزاحساس رکھنے والے اور منفر اسلوب کے حامل فن کار شامل ہیں جن میں ساغر صدیقی،اقبال ساجد،تنویر سپرا،احمد فراز اور محسن نقوی کے نام شامل ہیں

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

آصف۔۔ادب قبیلہ کے زیرانتظام چھپنے والا سالنامہ”اظہار” اور گورنمنٹ فریدیہ کالج سے “المسعود” شامل ہیں جن میں تواتر سے کلام چھپ رہا ہے

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

آصف۔۔مخالفین کی باتوں پر کان دھرنے کی بجائے اگر فن کار وہی توجہ اپنے فن کو دے تو یہ مخالفین کے لیے ایک مثبت جواب ہو گا

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

آصف۔۔ادب کے حوالے سے حکومت کو مضافاتی علاقوں کی جانب بھی توجہ دینی چاہیے ہر ضلع میں ادبی نشستوں اور ادبی محافل کا باقاعدہ اہتمام کیا جانا چاہیے

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

آصف۔۔ادب کو پیغام کا ذریعہ بنائیں اور مثبت سوچ کو پروان چڑھائیں چونکہ یہ آج کی اہم ضرورت ہے

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

آصف۔۔آپ کی یہ کاوش بہت ہی عمدہ ہے اس سے پختہ کار ادیبوں کی زندگی کا علم ہو گا ان کا تعارف قارئین تک پہنچے گا اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی

تفکر – شعر یا تحریر؟

آصف۔۔بارود کے ذرے جو فضاوں میں رہیں گے
پھر کیسے پرندے یہ ہواوں میں رہیں گے

ادب قبیلہ کی ماہانہ شعری نشست میں آج پڑھی گئی غزل، آپ احباب کی نذر

جو صیاد بنے پھرتے تھے اس طرح سے صید ہوئے
ان دیکھی سی ان جانی سی زنجیروں میں قید ہوئے

جس کے کارن جوگ لیا اور اپنے آپ کو بھول گئے
اس نےحال تلک نہ پوچھا ہم کہ مثلِ بید ہوئے

وقت کے بوڑھے جادوگر نے کیسا جادو کر ڈالا
اس چہرے کی رنگت بدلی میرے بال سفید ہوئے

خود سے ملنے کی خواہش اب حسرت بنتی جاتی ہے
ہم دنیا کے جھنجھٹ میں کچھ اس طرح سے قید ہوئے

جو سانسوں کو مہکاتے تھے دل کو تازہ کرتے تھے
وہ خوشبو کے جھونکوں جیسے لوگ بھی اب ناپید ہوئے

وقت کے عیسی نے بھی آصف منہ جب ہم سے موڑ لیا
خود زخموں کو سہلایا اور آپ ہی اپنے وید ہوئے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo