“ہم نے اک روز پکارا تھا تمہیں ساحل سے ” شاعر شعیب خان کا انٹرویو

“ہم نے اک روز پکارا تھا تمہیں ساحل سے ” شاعر شعیب خان کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

شعیب خان۔۔شعیب نوید خان

تفکر – قلمی نام؟

شعیب خان۔۔جی نہیں

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

شعیب خان۔۔۶ جون  1972 کو فیصل آباد میں

تفکر – تعلیمی قابلیت؟

شعیب خان۔۔گریجویشن (آنرز) ان لٹریچر اینڈ جنرل ازم۔ بی اے ایل ایل بی۔ ماسٹرز  ان بزنس  ایڈمنسٹریشن  (بنکنگ اینڈ فنانس)

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

شعیب خان۔۔راولپنڈی صدیق پبلک ا سکول

تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

شعیب خان۔۔ایف جی سرسیّد کالج ۔ پنجاب لاء کالج۔ پنجاب یونیورسٹی۔  اے جے کے یونیورسٹی

تفکر – پیشہ؟

شعیب خان۔۔بینکر۔( آئی ٹی )

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

شعیب خان۔۔اسکول کے زمانے سے غالباً  1984 سے

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

شعیب خان۔۔غالب،اقبال،فیض،احمدفراز،محسن نقوی،بشیر بدر،فاخرہ بتول۔

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

شعیب خان۔۔شاعری اورشاعری میں غزل زیادہ پسند ہے

تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

شعیب خان۔۔شاعری (غزل اور نظم)

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

شعیب خان۔۔دو زیرِ اشاعت ہیں۔ایک حمد و نعت کی اور ایک غزل اور نظم کی

تفکر -نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

شعیب خان۔۔صرف چند افسانے،کچھ کالمز اور سفر نامے۔ کتاب ابھی چھپی نہیں

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

شعیب خان۔۔آفریدی پٹھان۔ باپ دادا کے زمانے سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔دادا سول سروس میں تھے جبکہ والد بزنس کرتے تھے۔ بہن بھائیوں میں سب سب سے بڑا ہوں۔

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

شعیب خان۔۔شادی شدہ

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟

شعیب خان۔۔ماشاء اللہ۴ بیٹے ہیں

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

شعیب خان۔۔اسلام آباد میں

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

شعیب خان۔۔بچپن تو سارا ہی خوبصورت ہوتا ہے۔گھر بھی اسکول بھی۔دوست بھی اور دشمن بھی۔سب یادیں خوبصورت ہیں۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

شعیب خان۔۔بہت سے خوبصورت پل ہیں دوست احباب کے ساتھ کوئی ایک خاص تو یاد نہیں آ رہا

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

شعیب خان۔۔اشفاق احمد،قدرت اللہ شہاب،مستنصر حسین تارڑ،مشتاق احمد یوسفی اور بہت سے۔

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

شعیب خان۔۔جی کچھ اخبارات اوررسائل میں شاعری اور کالم چھپتے رہے ہیں۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

شعیب خان۔۔جی میں خود ان چیزوں سے اجتناب کرتا ہوں اس لئے بظاہر تو ایسا نہیں ہے۔ بہت اچھے اور مخلص دوست میسّر ہیں الحمد اللہ۔

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

شعیب خان۔۔ادب کی ترقی ادبی پالیسیوں کی مرہونِ منت نہیں بلکہ ادیبوں کے بل بوتے پر ہوتی ہے۔ میرے خیال میں پالیسیوں کی حد تک تو ہر حکومت کام کرتی ہے۔ ادب کے لئے بہرحال کام ہمیں ہی کرنا ہے۔

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

شعیب خان۔۔بےلوث ہو کرکام کریں۔ گروہ بندیوں سے اجتناب کریں کہ یہ دانشمندوں کا وطیرہ نہیں ہے۔ نئے آنے والوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کریں بلکہ رہنمائی بھی کریں کہ انہوں نے ہی اس علم کو آگے لے کر چلنا ہے۔

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

شعیب خان۔۔ایک خوبصورت کاوش ہے۔اس سے یقینا لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

تفکر -شعر یا تحریر؟

شعیب خان۔۔ہم نے اک روز پکارا تھا تمہیں ساحل سے
پھر سمندر نے ہمیں کھینچ کے مارا دریا
آتشِ عشق نے کچھ پیاس جگائی ایسی
گھونٹ میں پی گیا میں سارے کا سارا دریا
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
پہلے تو یہ مضبوط پنا گاہ تھی میری
اب خوف سا آتا ہے مجھے اپنے ہی گھر سے
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
ہیں مصلحت کی دیویاں کچھ درمیان میں
دریا پہ کشتیوں کو جلایا نہ جائے گا
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
پہلے خود ہم دیے جلاتے تھے
فیصلے اب ہوا کے ہوتے ہیں
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
پیچھے بھی وقت کے مرا چلنا مُحال تھا
آگے نکل گیا تو میں پتھر کا ہو گیا
کب سے بلا رہے تھے حروفِ سخن مجھے
شہرِ غزل گیا تو میں پتھر کا ہو گیا
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
جانے مرے نصیب میں لکّھا ہے اور کیا
موجوں سے دوستی ہے کناروں سے اختلاف
ہم جیسے اہلِ شوق کی منطق عجیب ہے
شعلوں سے ہے گریز شراروں سے اختلاف
~~~~~~~~~~~~~~~~~~
چار دن کی زندگی میں کیا ارادے باندھیے
کیا کہیں اگلے ہی پل میں کیا سے کیا ہوجائے گا
آشیاں تو بن گیا پر بجلیاں بے چین ہیں
لگ رہا ہے پھر چمن میں حادثہ ہو جائے گا
~~~~~~~~~~~~~~~~~~
آسماں آگ نہ لائے گا تو کیا لائے گا
اک تماشے نے عجب رنگ لیا ہے اب کے
آج دریاؤں کے پانی میں دِکھی ہے ُسرخی
کس نے دریا کو لہو رنگ کیا ہے اب کے
~~~~~~~~~~~~~~~~~~
سونے والوں کو جگا ؤ کہ وہ کب جاگیں گے
کوئی تلوار لئے سر پہ کھڑا ہے اب کے
~~~~~~~~~~~~~~~~~~
مجھ کو درونِ ذات کوئی چیرتا رہا
بن تیرے آئینے میں سنورنے کی دیر تھی
~~~~~~~~~~~~~~~~~~

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo