شعری مجموعے “اذیت” کے شاعر افتخار فلک کاظمی کا انٹرویو

شعری مجموعے اذیت  کے شاعر افتخار فلک کاظمی کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟
افتخار فلک کاظمی۔۔ افتخار مجاہد کاظمی

تفکر – قلمی نام؟
افتخار فلک کاظمی۔۔افتخار فلک کاظمی
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
افتخار فلک کاظمی۔۔ 22 رجب المرجب 1992 ﺀ  میں  پہاڑ پور تھل تحصیل و ضلع لیہ میں پیدا ہوا۔
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
افتخار فلک کاظمی۔۔ایم اے اردو(جاری)
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
افتخار فلک کاظمی۔۔گورنمنٹ ہائی سکول پہاڑ پور
تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
افتخار فلک کاظمی۔۔گورنمنٹ  ڈگری کالج کوٹ سلطان
تفکر – پیشہ؟
افتخار فلک کاظمی۔۔درس و تدریس

تفکر – ادبی سفر کا آغاز کب ہوا؟
افتخار فلک کاظمی۔۔آٹھویں جماعت سے سال 2006 ﺀ
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
افتخار فلک کاظمی۔۔نظم میں ن م راشد،جوش ملیح آبادی اور مجید امجد۔ جب کہ غزل میں جون ایلیا ،سلیم احمد،خورشید رضوی اور عامر سہیل کے منفرد انداز نے متاثر کیا
تفکر – کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟
افتخار فلک کاظمی۔۔کچھ عرصہ دامن انصاری صاحب سے با قاعدہ طور پر بذریعہ کال اور ایس ایم ایس پر اصلاح لیتا رہا
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

افتخار فلک کاظمی۔۔غزل پسندیدہ صنف سخن
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

افتخار فلک کاظمی۔۔غزل  میں زیادہ طبع آزمائی کی

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

افتخار فلک کاظمی۔۔غزلیات پر مشتمل پہلا شعری مجموعہ 2014 ﺀ میں ” اذیت  ” کے نام سے چھپا جب کہ دوسرے شعری مجموعہ” آنکھوں کے اس پار ” پر کام جاری ہے۔

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
افتخار فلک کاظمی۔۔مذہبی خاندان سے تعلق ہے، جہاں صرف مذہبی شعر و شاعری ہی قابل ستائش ہے۔ چھ بھائی اور تین بہنیں ہیں،والد صاحب کی کریانہ کی چھوٹی سی دکان ہے۔

تفکر – ازدواجی حیثیت؟

افتخار فلک کاظمی – چارپائی کے دونوں سمت سے اترنے کی سہولت میسر ہے دیکھیں کب یہ آزادی قید آزادی میں بدلتی ہے۔
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
افتخار فلک کاظمی۔۔پہاڑ پور میں رہائش ہے
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
افتخار فلک کاظمی۔۔بچپن اور بچپن کی سب یادیں خوب صورت ہوتی ہیں،ایک واقعہ جو مجھے اکثر یاد آتا ہے۔۔۔امی بتاتی ہیں کہ جب میں تین ماہ کا تھا،،محرم کے ایام میں امی مجھے ایک رشتہ دار خاتون کے ذمہ لگا کر کچھ دیر کے لیے امام بارگاہ میں مجلس امام حسین میں چلی گئیں۔۔چند ساعتوں بعدواپس آئی تو میں اپنی جگہ موجود نہیں تھا،مختصر یہ کہ  اس رشتہ دار کی بے توجہی کی وجہ سے ایک عورت نے مجھے چوری کر لیا۔امی پریشانی کے عالم میں ادھر ادھر ڈھونڈتی اور روتی رہیں مگر میں نہ ملا آخر کار کسی رشتہ دار لڑکی نے مجھے ایک پردے کے پیچھے دیکھ کر فوراََ امی کو اطلاع دی کہ افتخار فلاں جگہ پر ہے تب جا کر امی کی حالت بہتر ہوئی ورنہ انہوں نے رو رو کر اپنا حال برا کیا ہوا تھا۔دوسری بات اپنے خاندان میں کزنز میں،میں اکلوتا لڑکا تھا اس سے پہلے سات لڑکیاں تھیں۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
افتخار فلک کاظمی۔۔ادبی سفر سب کے سب یادگار ہیں کسی ایک کا حوالہ نہیں دیا جا سکتا

۔تفکر – آپ کے پسندیدہ مصنفین؟

افتخار فلک کاظمی۔۔اشفاق احمد،خلیل جبران

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

افتخار فلک کاظمی – صرف چھپنے کی حد تک رہی ورنہ کوئی وابستگی نہیں

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
افتخار فلک کاظمی۔۔ادبی گروہ بندی سے ہمیشہ دامن بچا کے چلا،مگر مخالفین نے مخالفت کی انتہا کی۔اور ابھی تک یہ مخالفت جاری ہے۔مخالفین بھی وہ جن سے نہ تو کبھی بات ہوئی اور نہ کبھی ملاقات۔۔۔۔مگر  ﻭﺗﻌﺰ ﻣﻦ ﺗﺸﺎ ﻭ ﺗﺰﻟﻮ ﻣﻦ ﺗﺸﺎ
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
افتخار فلک کاظمی۔۔ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سرے سے ہے ہی نہیں۔۔۔اگر کوئی ہے تو میرےعلم میں نہیں

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
افتخار فلک کاظمی۔۔ادب کی خدمت دل سے کریں،اور خدارا ادب کو عملی طور پر بھی اپنی ذات کا حصہ بنائیں تاکہ بے ادبی کا خاتمہ کیا جا سکے
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
افتخار فلک کاظمی۔۔مجھ جیسے مضافات میں بیٹھے لکھاریوں کے لیے یہ ایک زبردست پلیٹ فارم ہے جس کو جتنا سراہا جائے کم ہے

تفکر –  شعر یا تحریر؟

افتخار فلک کاظمی۔۔

ان کی آنکھوں سے بچ کے آیا ہوں

آپ صدقہ اتاریے میرا

S N 23

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo