ممتاز شاعر، ادیب اور کالم نگار ممتازراشدؔ لاہوری کا انٹرویو

ممتاز شاعر، ادیب اور کالم نگار ممتازراشدؔ لاہوری کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟
ممتازراشدؔ لاہوری -محمد ممتاز ولد محمد شفیع
تفکر – قلمی نام؟
ممتازراشدؔ لاہوری – ممتازراشدؔ لاہوری (2014ء تک قلمی نام’’ محمد ممتاز راشدؔ ‘‘رہا )۔
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
ممتازراشدؔ لاہوری -ومبر 1953ء کو اپنے ننہال (کوچہ غلام دستگیر ، چراغدین روڈ مزنگ لاہور ) میں پیدائش ہوئی۔
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
ممتازراشدؔ لاہوری -بی اے (’’زبان وادب گروپ ‘‘ میں) عربی زبان کا چار رسالہ ڈپلومہ ، ڈرافسمین اور کمپیوٹر کورسز-
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
ممتازراشدؔ لاہوری -اپنے آبائی گھر کے پاس واقع ایم سی پرائمری سکول محمود بوٹی باغبانپورہ لاہور میں۔ پھر میٹرک 1969ء میں گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ (متصل شالا مارباغ) سے کیا۔
تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
ممتازراشدؔ لاہوری -علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت بی اے کیا۔تکنیکی ڈپلومہ کورسز پاک جرمن ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر (ٹی ٹی سی)مغلپور، لاہور ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ، لاہور اور ’’ فیملی کمپیوٹر سنٹر ‘‘(دوحہ قطر)سے کیے۔
تفکر – پیشہ؟
ممتازراشدؔ لاہوری -مکینیکل ڈرافسمین کے بطور کوئی45سال ملازمت کی ۔ اس میدان میں الیکٹریکل ،سنٹرل ائرکنڈ یشنگ اور ریفائنری پائپنگ وغیرہ کی ڈرائینگز بنتی ہیں۔

تفکر – ادبی سفر کا آغاز کب ہوا؟
ممتازراشدؔ لاہوری -پانچویں جماعت میں پہلی نظم لکھی مگر ادبی سفر کا باقاعدہ آغاز 1976ء میں علامہ ذوقیؔ مظفر نگری کے حلقہ تلامذہ میں شامل ہونے پر کیا۔
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
ممتازراشدؔ لاہوری – نظموں میں علامہ اقبال اور غزلوں میں میرؔ وغالبؔ سے۔
تفکر – کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟
ممتازراشدؔ لاہوری -شاعر مزدور حضرت احسان دانشؔ کے سینئر شاگرد علامہ ذوقیؔ مظفر نگری کا۔
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

ممتازراشدؔ لاہوری – شاعری میں غزل اور قطعہ نگاری اور نثر میں سوانح عمری ، سفر نامے اور افسانے
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

ممتازراشدؔ لاہوری – شاعری میں غزلوں اور قطعات پر اور نثر میں تبصرۂ کتب اور مضامین لکھنے میں۔

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

ممتازراشدؔ لاہوری – حال 14شعری مجموعے ہیں۔

  1. کاوش(غزلیات)،
  2. عقیدت ِخام (حمد و نعت)
  3. تیری خوشبو سے دل مہکتاہے ۔ (رومانی قطعات)
  4. سخن ریزے (فردیات )
  5. ہم ہیں اپنے مزاج کے بندے (معاشرتی قطعات)
  6. ،مذاق مذاق میں (مزاحیہ شعری مجموعہ)
  7. اک بات محبت کی (غزلیات)
  8. تیر جادو بول رہاہے (نظمیں)
  9. مدحت سرائی (حمد و نعت)
  10. کلیاتِ ممتاز راشدؔ (حصہ اوّل)
  11. رشکِ گلاب (غزلیں)
  12. منفرد بیت بازی
  13. کرماں دی چھاں کردے(پنجابی شعری مجموعہ)
  14. آپ تنہائی میں کبھی ملیے (انتخاب مرتبہ : اعتبار ساجد)

تفکر – نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟

ممتازراشدؔ لاہوری – کل نثری کتب تاحال یہ ہیں۔

  1. صحرا کی ٹھنڈی شامیں (تذکرئہ شعرائے قطر)
  2. (عقیدتِ خام (حمد و نعت )
  3. تبصروں کی آنچ (51کتب پر تبصرے )
  4. پاکستانی نغمہ نگاران( فلمی نغمہ ۔۔۔۔نگاری)
  5. بات کا تنگڑ (فکاہییے، انشائیے )
  6. تعارفی تبصرے (85کتب ورسائل پر تبصرے)
  7. دل زرہ (46افسانے )
  8. خوش گمان (ادبی مضامین )
  9. سفر اسفار (درجن بھر ملکوں اور شہر وں کے سفر)
  10. نازی نواز (ناول)

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
ممتازراشدؔ لاہوری – لاہور کی سب سے بڑی ارائیں برادری کے ایک متوسط درجے کے خاندان سے تعلق ہے ۔ دادا کا شتکار تھے مگر والد محترم نے دکانداری اپنائی ۔ نانا جان مزنگ کے تھے اور آبائی پیشے باغبانی سے وابستہ رہے۔

تفکر – ازدواجی حیثیت؟
ممتازراشدؔ لاہوری – اپنی چھوٹی خالہ زہرہ بی بی کی بڑی بیٹی زاہدہ سے 1974ء میں شادی ہوئی ۔ تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ اب ساری اولاد شادی شدہ ہے اور سبھی صاحبِ اولاد ہیں۔

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
ممتازراشدؔ لاہوری – بیٹیاں اپنے اپنے گھر خوش و خرم زندگی گزاررہی ہیں۔ دونوں شادی شدہ بیٹے میرے ساتھ ہی رہتے ہیں۔
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
ممتازراشدؔ لاہوری – 119۔ آصف بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور میں ۔ 1993ء تک رہائش اپنے آبائی گھر 14/11محمود بوٹی باغبانپورہ لاہور میں رہی۔
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
ممتازراشدؔ لاہوری – 1961ء میں آٹھ برس کی عمر میں والدہ کے ہمراہ کراچی تک کا ٹرین کا سفر اور کراچی میں عزیزوں کے ہاں دس بارہ دن کا قیام ۔ کراچی کے علاقوں منوڑہ ، کلفٹن وغیرہ کی سیر و تفریح۔

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
ممتازراشدؔ لاہوری – 1976ء میں لاہور کے ایک مشاعرے میں فیض ؔ کے صدارت میں پڑھنے کا موقع ملا۔اس مشاعرے کے دیگر شعراء میں احسان دانش ، احمد ندیم قاسمی، سید ضمیر جعفری ، قتیل شفائی ، منیر نیازی ، شہزاد احمد اور امجد اسلام امجد وغیرہ تھے۔

تفکر – آپ کے پسندیدہ مصنفین؟

ممتازراشدؔ لاہوری – قدرت اللہ شہاب اور مختار مسعود ۔

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

ممتازراشدؔ لاہوری -کئی رسالوں سے وابستہ رہا ہوں اور اب بھی ہوں ۔ جنوری 1995ء سے سہ ماہی رسالہ ’’خیال وفن‘‘  لاہور /دوحہ شائع کر رہا ہوں ۔ روزنامہ ’’دن ‘‘ میں کالم ’’معاشرت ‘‘ لکھتا ہوں۔

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
ممتازراشدؔ لاہوری – زیادہ بڑے پیمانے پر نہیں۔ بس قطر میں دو تین تنظیموں نے بوجوہ میرا بائیکارٹ کیے رکھا ۔ کیونکہ ’’ ہم تھے اپنے مزاج کے بندے‘‘
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
ممتازراشدؔ لاہوری – زیادہ مطمئن نہیں۔ اصلاحات کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
ممتازراشدؔ لاہوری – مطالعہ کی عادت تسلسل کے ساتھ اپنائیں۔ لکھیں تو حتی الامکان معیاری نظم و نثر لکھیں۔
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
ممتازراشدؔ لاہوری – بہت اچھا تعارفی سلسلہ ہے ۔ اس سے باہم قربتیں بڑھیں گی۔

تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟

ممتازراشدؔ لاہوری –
’’سٹوڈنٹس کو مشورہ ‘‘ کے عنوان سے میرا ایک قطعہ ہے :
اپنی تعلیم پر توجّہ کرو                                 مت پڑو عشق کے عذابوں میں
عمر کٹتی ہے اُن کی کانٹوں پر                             پھول رکھتے ہیں جو کتابوں میں

ممتازراشدؔ لاہوری کے کچھ اشعار ڈئزائین کی صورت پیشِ خدمت ہیں:

S N 09

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo