مردم شماری کی افادیت

ملک بھر میں 19سال بعد مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔یہ چھٹی مردم شماری ہے جو 19سال التوا کا شکار رہی ۔چھٹی مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے جو پندرہ اپریل تک اختتام پزیر ہو گا ۔پہلے مرحلے میں آزاد جمو ںکشمیر سمیت ملک کے 64اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے ۔مردم شماری میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو چھبیس افراد پر مشتمل عملہ اور تقریبا دو لاکھ کے قریب فوجی جوان شامل ہیں ۔فیز ۱ میں 64اضلاع کو شامل کیا گیا ہے جس میں پنجاب کے سولہ اضلاع ،بلوچستان کے پندرہ اضلاع ،سندھ کے نو اضلاع ،خیبر پختون خواہ کے فاٹا سمیت چودہ اضلاع شامل ہیں ۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھی پانچ پانچ اضلاع شامل ہیں۔فیز ۱ میں ہزارہ کے پانچ اضلاع مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور، بٹگرام اور تورغر شامل ہیں ۔آئین پاکستان میں ہر دس سال بعد مردم شماری کے عمل کو ضروری قرار دیا گیا ہے لیکن انتہائی افسوسناک امر اور مقام شرمندگی یہ ہے کہ ہم پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک صرف پانچ بار ہی مردم شماری کراسکیں ہیں۔پاکستان کی پہلی مردم شماری معرض وجود میں آنے کے پانچ سال بعد 1951ء میں ہوئی ۔دوسری مردم شماری 1961ء، تیسری 1972، چوتھی 1981اور پانچویں 1998ء میں ہوئی تھی ۔1998 ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی تقریبا 18کروڑ ہے ۔پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا ملک ہے ۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے چوتھا ملک ہے ۔ادارہ شماریات حکومت پاکستان کی طرف سے چھٹی مردم شماری کے لیے تقریبا 18ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔جن میں سے چھ ارب فوج کے لیے ، چھ ارب سویلین کے لیے اور چھ ارب ٹرانسپورٹ کے لیے مختص ہونگے ۔حکومت پاکستان کا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں معزور افراد اور خواجہ سرائوں کو بھی شمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ ایک مثبت پہلو ہے ۔جس سے قومی و معاشی وسائل کی تقسیم میں مساوات آئے گی ۔حکومت پاکستان کی جانب سے مردم شماری کا درست فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ بھی بارہا کہہ چکی ہے کہ نئی حلقہ بندیاں ضرور ہونی چاہیے جس کے لیے مردم شماری ضروری ہے ۔ اس مردم شماری کے 2018 ء کے الیکشن پر بھی اچھے اثرات مرتب ہونگے ۔کسی سیاسی جماعت پر گراں گزریں گے تو کسی کے لیے سود مند ثابت ہونگے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی مردم شماری کے لیے گوئرنمنٹ آف پاکستان پر سب سے زیادہ زور دیتا رہا تاکہ نئی حلقہ بندیاں کی جا سکیں ۔انتخابی حلقوں کی حلقہ بندیوں میں آج کی صورت حال کی عکاسی ہونی چاہیے نہ کہ ماضی کی ۔درست اعداد و شمارکی وجہ سے ہی معاشی و قومی وسائل کی فراہمی برابری کی بنیاد پر ہوتی ہے ۔مردم شماری محض سروں کی گنتی کا نام نہیں ہے بلکہ مردم شماری وہ پیمانہ ہے جس کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ ملک کی ضروریات کیا ہیں اور ملک کو کن کن مسائل کا سامنا ہے ۔ملک کی آبادی میں کتنا اضافہ ہوا ہے ۔اکثریتی کا تعلق کس نسل یا زبان سے ہے ۔شرح خواندگی اور شرح ناخواندگی کتنی ہے ۔ مردم شماری کے تحت ملکی آبادی کاتعین ہی وہ بنیادی عمل ہے جس کے ذریعے آپ اپنے معاشرے کے مسائل کی نشاندہی بہتر انداز میں کر کے انہیں حل کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی مرتب کر سکتے ہیں ۔یہ ہمارے حکمرانوں کی غفلت اور کوتاہی ہے کہ وہ تواتر کے ساتھ مردم شماری کروانے میں ناکام رہے جس کا خمیازہ آج پاکستان مسائل کے انبار کی صورت میں بھگت رہا ہے ۔پاکستان کے ہر شہری پر لازم و ملزوم ہے کہ وہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر افواج پاکستان اور ادارہ شماریات کی مدد کرے ۔کوئی بھی ملک اپنی آباد ی کے اعداد و شمار کو گنے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔کیونکہ مردم شماری ہی کی بنیاد پر وسائل تقسیم ہوتے ہیں اور عوامی ضرورتوں کے پیش نظر ہی وسائل مختص ہوتے ہیں۔

سراج احمد تنولی

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo