مثالِ رقصاں، مٹی کو دھواں کرنے والے مبشر سعید کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟
مبشر سعید – مبشر سعید
تفکر – قلمی نام؟
مبشر سعید -مبشر سعید
تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
مبشر سعید – 14-6-1983 کو ملتان میں پیدا ھوا ۔
تفکر – تعلیمی قابلیت؟
مبشر سعید -ایم ایس ایگریکلچر اینٹومولوجی
تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
مبشر سعید – ابتدائی تعلیم میٹرکولیشن گورنمنٹ سیکنڈری سکول ملتان، انٹرمیڈیٹ گورنمنٹ بوسن روڈ کالج ملتان میںں تعلیم حاصل کی۔
تفکر – اعلی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
مبشر سعید – بی ایس سی آنرز ۔۔۔ یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد، ایم ایس انسٹی ٹیوٹ ڈیس  سپیگرو مونٹپیلرر فرانس۔
تفکر – پیشہ؟
مبشر سعید – اسسٹنٹ رجسٹرار بہاؤالدین زکریا  یونیورسٹی ملتان۔

تفکر – ادبی سفر کا آغاز کب ہوا؟
مبشر سعید – ادبی سفر کا آغاز سوسائٹی آف ایگری کلچر رائٹرز  ( یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد )  سے ہوا جو کےے باقاعدہ نہیں تھا  بس شوقیہ تھا پھر باقاعدہ طور پر شاعری کا آغاز ۲۰۱۶ سے کیا ۔
تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟
مبشر سعید -جہاں  تک متاثر ہونے کی بات ہے تو متاثر تو میں کسی سے نہیں  بٹ بہت سے شعراء کرام کو میں پسند کرتاا ہوں جن میں کلاسک سے لے کر جدید دور کے شعراء شامل ہیں۔
تفکر – کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟
مبشر سعید – میں  باقاعدہ طور پر کسی کا شاگرد تو نہیں ہوا لیکن بہت ابتدا میں ثناء اللہ ظہیر ( فیصل آباد ) او ر مرتضی سےے مشورہ اور اصلاح لیا کرتا تھا  اور اب دوستوں کو سنا لیتا ہوں یا کبھی ڈسکس کرنا ہو تو اپنا کلام ڈسکس کر لیتا ہوں۔
تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟
مبشر سعید – غزل کی صنف بہت پسند ہے۔
تفکر – ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟

مبشر سعید – غزل میں کام کیا ۔

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

مبشر سعید – ایک  شعری تصنیف

شعری تصانیف

  •  خواب گاہ میں ریت

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
مبشر سعید -میں ملتان سے تعلق رکھتا ہوں میرے اباؤ اجداد ایگری کلچر سے وابستہ رہے ہیں۔

تفکر – ازدواجی حیثیت؟
مبشر سعید – شادی شدہ۔

تفکر – فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
مبشر سعید – میرے والد محمد سعید بھٹہ (اسسٹنٹ دائریکٹر ریجنل پولیس آفس بہاولپور جاب کر رہے ہیں ۔ والدہ ہاؤس وائفف ہیں ہم دو بھائی میں سب سے بڑا اور چھوٹا بھائی مدثر سعید ہیں ۔ میری دو بہنیں ہیں سمعیہ سعید اور سعدیہ سعید۔
تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟
مبشر سعید – ملتان میں رہائش پذیر ہوں ۔
تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
مبشر سعید – میں بچپن میں بہت شرمیلا ہوتا تھا زیادہ وقت گھر گزرتا تھا پڑھائی میں یا کرکٹ کھیلنے میں۔
تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
مبشر سعید – ادبی سفر میں بہت سے اہم واقعات ہیں جو پیش آئے ہیں خاص طور پر مشاعرے بہت سے پڑھے اور ان کیی بہت سی یادیں میرے ذہن میں ہیں جو میرا ارادہ ہے کسی وقت یاداشت کے طور پر کتاب کی صورت میں پبلش کروں گا۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

مبشر سعید –

  • حضرت غالب
  • میرتقی میر
  • حضرت آتش
  • ثروت حسین
  • شکیب جلالی
  • عباس تابش

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

مبشر سعید – پڑھنے کی حد تک ہے۔
تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
مبشر سعید – یہ ہر دور میں ہر لکھنے والے کو سامنا کرنا پڑتا ہے میں بھی ہر دور میں کرتا رہا ہوں بالکل ابتدا میں ڈاکٹر مجیدد فیصل آباد نے کہا کہ میں شاعری چھوڑ دوں یہ میرے بس کا کام نہیں ۔پھر جب باقاعدہ طور پر سفر جاری کیا تو بھی انہوں نے کافی لوگوں سے بات کی کہ میری شاعری کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ ہے۔
اس کے علاوہ اپنے شہر ملتان کے ادبی گروپس نے بھی تقریبا اسی طرح کے الزامات لگائے یا باتیں کیں مگر میَں نے محنتت سے اپنا کام کیا جو کے ایک کتاب کی شکل میں چھپ چکا ہے اور میَں باقاعدہ طور پر شاعری کر رہا ہوں اور اللہ پاک کے فضل سے کرتا رہوں گا۔
تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
مبشر سعید – حکومت ادب کے لئیے کچھ بھی نہیں کر رہی اور اگر کر بھی رہی ہے تو کچھ لوگوں کو نوازا جاتا ہے جو کہہ خالصتاً ادبی لوگ بھی نہیں ہوتے۔
تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟
مبشر سعید – اردو ادب سے وابستہ ہر شخص کو محنت اور لگن سے کام کرنا چاہئیے تاکہ ہم سب مل کر اردو ادب کی خدمتت کر سکیں  اور اس کا دامن پیور لٹریچر سے بھرتے رہیں  جو آنے والی نسلوں کے لئیے زندگی کی راہ متعین کرے۔
تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
مبشر سعید – یہ ایک شاندار سلسلہ ہے اور اس سلسلے کو جاری و ساری رہنا چاہئیے۔
تفکر – پہچان شعر یا تحریر؟

اب مرا عشق دھمالوں سے کہیں آگے ہے

اب ضروری ہے کہ میں وجد میں لا وں تجھ کو

 

صاحبِ کشف پرندوں کی کہانی کہہ کر

سو گئے آپ درختوں کو سلاتے ہوئے ہم

اک عجب عالمِ حیرت میں چلے جاتے ہیں

تیری آواز میں آواز ملاتے ہوئے ہم

 

پاس بیٹھے ہوئے آنکھوں نے اُسے دیکھا تھا

مجھ پہ اب تک اُسی حیرت کی فضا طاری ہے

باغ مِیں پھول نہیں اشک لگائے میں نے

یہ بچھڑنے سے ذرا پہلے کی تیاری ہے

 

خواب تو زاد سفر ہوتے ہیں

اور میں زاد سفر چھوڑ آیا

ایک دہلیز پہ کُچھ پھُول دھرے

اِک دریچے میں سحر چھوڑ آیا

 

کھُلا کہ چادرِ شب میں بھی وسعتیں ہیں کئی

ذرا سی دھوپ کو ہم آسماں سمجھتے تھے

خزاں کے عہدِ اسیری سے پیشتر طائر

چمن میں موسمِ گُل کی زباں سمجھتے تھے

 

تجھ کو معلوم ہے درویش نگاہوں والی

ہم تری دید کو ملتان سے آئے ہوئے ہیں

 

تیری صورت جو میں دیکھوں تو گماں ہوتا ہے

تو کوئی نظم ہے جو وجد میں آئی ہوئی ہے

 

دکھ پرندوں کی طرح شور مچا سکتے ہیں

ہجر، پیڑوں پہ نمودار بھی ہو سکتا ہے

 

دن نکلتے ہی نکل اتے ہیں گھر سے باھر

شام کو سوچتے رهتے ہیں ، کدھر جانا ہے

 

اپنی توقیر بڑھانی ہے بڑھا لے، لیکن

کوئی تہمت تو لگا، مجھ پہ لگانے والی

S N 05

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo