خوش گلو غزل گائیک جینیوا رائے کا انٹرویو

انسان کو کب پتہ ہوتا ہے کہ اس کی کامیابی کا سفر کہاں سے شروع ہو گا اور کہاں تک پہنچے گا ،لیکن سیانے کہتے ہیں کہ نیک نیتی سے کئے گئے کام میں خدا کامیابی دیتا ہے. چند سال پہلے گلوکارہ جینیوا رائےبھی نہیں جانتی تھیں کہ ان کے اندر ایسی خداداد صلاحتیں ہیں جس کی وجہ سے ایک دنیا انہیں جان جائے گی . وہ اب تک کئی  نیشنل اور انٹرنیشنل شوز میں حصہ لے چکی ہیں اور ڈھیروں کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں۔

 جینیوا رائےکا تعلق ایک موسیکا ر اور سنگیت کا ر گھرانے سے ہے ، گا ئیکی آرٹ کے طور پر خون میں شامل ہے ۔ سنگیت اور گا ئیکی کو پوجا اور عبادت کا درجہ دیتے ہو ئے اپنا یا اور پھر اس کی گہرائی کو سیراب کرنے کے لیے ہر صبح ایک نئی لگن اور ایک نئی امنگ کے ساتھ خود کو بہتر سے بہتر بنا نے میں ہمہ وقت مصروف اور کوشاں رہیں ۔ والد گرامی کلا سیکل میو زک سے وابستہ رہے جن کی بدولت انہیں بھی سوز و گداز کی نعمت میسر آئی ۔ انھوں نے نو سال کی کم عمر میں ہی نغمات گا کر ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات کے مترادف اپنی پہچان بنا لی تھی۔ اس وقت کسے معلوم تھا کہ نو سالہ یہ لڑکی بڑی ہو کر ایک اور معروف غزل گائیک بنے گی اور پوری دنیا میں غزل کا نام اونچا کرے گی۔ یہاں ہم اپنے قارئین کو یہ بتاتے چلیں کہ جینیوا رائے ان کا فلمی نام ہے، ان کا اصل نام روپا رائے ہے اور وہ اپنے نام کے مصداق حسن ، سنگیت اور روپ کی رانی ہیں۔

 ان میں گانے کا شوق تھا اور یہ جنون ہی تھا جس کی وجہ سے انہوں باقاعدہ موسیقی سیکھنا شروع کی اور آج حلقہ احباب میں ان کا ایک نام اور پہچان ہے .گزشتہ “تفکر ڈاٹ کام”  نے جینیوا رائےسے انٹرویو کیا جو آپ کی نظر ھے. ..

تفکر ڈاٹ کام -جی جینیوا رائےاپنے بارے میں کچھ بتائیں کہ آپ کہاں پیدا ہوئیں کہاں سے پڑھا لکھا ؟

 جینیوا رائے۔ میں کلکتہ میں پیدا ہوئی اور کلکتہ ہی میں پڑھا لکھا۔

تفکر ڈاٹ کام ۔ آپ کا تعلق موسیقی فیملی سے ہے۔ والد والدہ آپکے موسیقار، پھر میوزک  کا سفر کیسے طے کیا اور کس طرح گھر سے تعلیم اور تربیت میں سپورٹ ملی ؟

 جینیوا رائے۔میوزک کا تو شوق مجھے بچپن سے ہی تھا ، ۔ مرے  شوق کودیکھتے ہوئے مرے ممی پاپا نے مری تربیت کا فیصلہ کیا اور یوں میَں گھر میں ریاض کرنا شروع ہو گئی۔ ابتداء میں استاد غلام علی ، نصرت فتح علی خان ، نور جہا ں ، ریشماں ،مہندی حسن اور دیگر کو سنا اور ان سے سیکھنے اور اپنے انداز گلوکاری کو بہتر بنا نے کا موقع ملا ۔میرے آئیڈیل لتا منگیشتر اور جگجیت سنگھ  ہیں بلا شبہ وہ گلو کا ری کے اندر بے مثال اور لا جواب ہیں میں اپنے آپ کو ان کے برابر تو نہیں کہتی لیکن دونوں کو سامنے رکھتے ہو ئے گاتی ہو ں اور بعض لوگ مجھے داد دیتے ہو ئے یہ کہتے ہیں کہ میری آواز لتا جی سے بہت ملتی ہے تو اپنے آپ پر فخر محسوس ہو تا ہے ۔ میرے والدین نے ہر لمحہ میری اس گلو کا ری کے شعبہ میں بہت زیادہ سپورٹ کی۔حوصلہ افزائی اور مورل سپورٹ کی وجہ سے میں نے انتہائی محنت اور لگن سے اپنا کام جا ری رکھا

تفکر ڈاٹ کام – آپ نے بے شمار غزلیں گائی ہیں جو  بہت ہٹ ہوئیں، لاتعداد گانے گائے جو بہت مقبول ہوئے، ان میں  آپ کا اپنا فیورٹ گانا کون سا ہے ؟

جینیوا رائے۔ کسی گلوکار کو ہر وہ گانا اچھا لگتا ہے جو وہ خود گاتا ہے ، مگر جگجیت جی کی غزلیں  میری فیورٹ ہیں.

تفکر ڈاٹ کام– آپ اگر اپنی موسیقی کو بیان کریں تو کس نہج کی موسیقی کہیں گی؟

جینیوا رائے– جی  مرے میوزک میں آپ کو زندگی کی رومانسیت نظر آئے گی۔ میَں کوشش کرتی ہوں کہ صوفی رومانس کی طرز کے گانے گاؤں۔

 تفکر ڈاٹ کام ۔ نئی نسل میں غزل کے رجحان کے بارے میں آپ کیا کہیں گی؟

جینیوا رائے۔لوگ غزل سننا چاہتے ہیں، کیونکہ غزل گائیک ایک ایک کر کے غزل چھوڑ رہے ہیں۔ ایک خلا پیدا ہوتا جا رہا ہے جسے پر کرنا بہت ضروری ہے۔ پوری دنیا میں جب بھی میَں کہیں جاتی ہوں تو لوگ بہت سی فرمائشی غزلیں سنتے ہیں ۔ لوگ غزل سننا چاہتے ہیں۔

تفکر ڈاٹ کام –پلے بیک سنگر کو طور پہ پہلا گاناکون سا تھا آپ کا؟

جینیوا رائے۔ مرا پہلا پلے سنگر کر طور پہلا گانا بنگالی فلم مالا بدول کے لئے تھا۔

یہاں قارئین کو یہ بتاتے چلیں کہ جینیوا رائے کی آواز کھنکتی ہوئی آواز ہے اور سننے والے کے دل میں اتر جاتی ہے۔

تفکر ڈاٹ کام – آپ نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنا سکہ جمایا ہے۔ اداکاری کا شوق کیسے چرایا آپ کو؟

جینیوا رائے۔میَں ایک فلم کے لئے گانا ریکارڈ کروا رہی تھی تو اس میں ایک طوائف کا رول تھا اور مرا گانا اس پہ فلمایا جانا تھا۔تو ڈائریکٹر نے کہا کہ اگر آپ یہ رول خود کریں تو بہتر طور پہ گا سکتی ہیں اور رول بھی نبھا سکتی ہیں تو اس طرح ہم اداکاری کی طرف آ گئے۔ “خوشبو” میں جلد مجھے آپ اداکرے کرتے دیکھیں گے جو بہت جلد ریلیز ہو رہی ہے۔

تفکر ڈاٹ کام – جدید دور میں سوشل میڈیا کی وجہ سے گلوکاری پہ کیا اثر پڑا ہے؟

جینیوا رائے۔  دور جد ید میں سوشل میڈیا کی آمد کے بعد دوسرے چیدہ چیدہ شعبوں سمیت گلوکا ری بھی حد درجہ متاثر ہوئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر بے حساب اور لا تعداد مواد موجود ہو نے کی وجہ سے لو گو ں کا رحجان بدل گیا ہے ۔سی ڈی ایز ، ڈی وی ڈیز اور کسیٹس کی ڈیمانڈ کم ہوتی جا رہی ہے ۔ اسی طرح بے ہودہ شاعری اور بے معنی موسیقی و گلوکا ری نے بھی اس انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچا یا ہے ۔ ایسے گیت لکھے اور پڑھے جا نے چا ہیں جو با معنی ہو ں جن کے ذریعہ سے نہ صرف عوام الناس کو تفریح کا موقع میسر ہو روح اور دل کا سکون بھی نصیب ہو اسی طرح سے ایک مثبت پیغام کا بھی باعث بنیں ۔ اپنی ثقافت روایات اور اپنے فن کواجا گر کرنے کیلیے یہ ایک موئثر ترین ذریعہ ہے ۔

تفکر ڈاٹ کام – پاکستان اور انڈیا کے حکومتوں کے جس طرح  حالات سرد گرم رہتے ہیں تو ایک آرٹسٹ کے طور پہ آپ کیا کہیں گی؟

جینیوا رائے۔ ایک آرٹسٹ کے سامنے کوئی مذہب اور سرحد معنی نہیں رکھتی ہے بلکہ وہ تو اپنے فن کو دنیا کے اندر پھیلاتا ہو ا محبت امن اور رواداری کو فروغ دیتا ہے ۔

تفکر ڈاٹ کام – آپ اپنی شادی کے بارے میں کیا کہیں گی؟

جینیوا رائے۔مری شادی پہلے ہی سنگیت سے ہو چکی ہے۔ مرا اور سنگیت کا پوری زندگی کا ساتھ ہے اور میَں نہیں چاہتی کہ مرے اور سنگیت کے بیچ میں کوئی بھی آئے جس سے میَں سنگیت سے دور ہو جاؤں۔

تفکر ڈاٹ کام – اس معاملے میں آپ کے والدین کا کوئی دباؤ تو ہو گا آپ پہ؟

جینیوا رائے۔ میَں اھ حوالے سے خوش قسمت ہوں کہ مجھے بہت پیار کرنے والے اور مجھے سمجھنے والے والدین ملے۔ خاص کر مرے والد مری پوری طرح سپورٹ کرتے ہیں اور مجھے ان کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں۔

تفکر ڈاٹ کام – آخر میں اپنے قارئین کوکیا پیغام دینا چاہیں گی؟

جینیوا رائے۔ مجھے سنگیت سے عشق ہے اور غزل کو پوری دنیا میں اس کا مقام دلوانا ہے۔ غزل سے پیار کیجئے، زندگی سے پیار کیجئے اور محبتیں بانٹیئے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo