نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے اسباب

بے ساختہ: ڈاکٹر کاشف رفیق

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں باآسانی شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم جو گزشتہ ۷ سیریز سے ناقابلِ شکست تھی اور حال ہی میں انگلینڈ میں اچھی کارکردگی دکھا کر آئی تھی اُس سے اس درجہ خراب کارکردگی کی کسی کو توقع نہیں تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ۳۱ برس سے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے میں ناکام تھی ۔لیکن اس بار آخر اس نے پاکستان کو شکست دے ہی دی۔اگر پاکستان کی شکست کے اسباب پر نظر دوڑائی جائے تو اس میں سب سے اہم وجہ پاکستانی ٹیم کی اس سیریز کے لیے مناسب تیاری نہ ہونا ہے۔ پاکستانی ٹیم اس سے پہلے یو اے ای کی فلیٹ وکٹس پر سیریز کھیل رہی تھی ۔اس کے بعد بغیر مناسب وقفے کے پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ روانہ ہونا تھا۔لہذا تیاری کا وقت بالکل نہیں مل سکا۔ اس کی ذمہ داری پی سی بی پر عائد ہوتی ہے جس نے شیڈول ترتیب دیتے ہوئے اس بات کا خیال نہیں رکھا کہ نیوزی لینڈ جانے سے پہلے ٹیم کو مناسب تیاری کے لیے کچھ وقت درکار ہو گا۔کیونکہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز یو اے ای سے یکسر مختلف ہیں۔ جبکہ دوسری طرف نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے زبردست پلاننگ کی ہوئی تھی۔ وہ کسی طور اس بار پاکستان سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے خواہاں تھے۔ اس لیے انھوں نے مکمل گھاس والی وکٹیں تیار کیں۔پاکستانی ٹیم جب سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچی تو
پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل اسے ایک پریکٹس میچ کھیلنا تھا مگر مسلسل بارشوں کی وجہ سے وہ میچ نہ کھیلا جا سکا۔ اس کے بعد بھی میچ سے قبل تک مسلسل بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو گرائونڈ میں پریکٹس کرنے کا بھی موقع نہ مل سکا اور اسے ان ڈور پریکٹس کرنا پڑی۔ یوں پاکستانی ٹیم جس میں کئی کھلاڑی نوجوان ہیں نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز سے بر وقت ہم آہنگ نہ ہو سکی۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی۔اور یوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہملٹن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا یہ لگا کہ کپتان مصباح الحق کی خدمات دستیاب نہیں تھیں۔اس لیے کپتانی کے فرائض اظہر علی کو نبھانا پڑے۔ اظہر علی گرین وکٹ پر ٹاس تو جیتنے میں کامیاب ہوئے اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا مگر پاکستانی بائولرز اس کا خاطر خواہ فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔اور پھر پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ہوئی۔سوائے نوجوان بابر اعظم کے کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم نہ سکا۔پھر نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ میں راس ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے مشکل ہدف دیا۔ پاکستانی ٹیم کو سمیع اسلم اور اظہر علی نے اچھا آغاز فراہم کیا اور ۱۳۱ رنز کی شراکت قائم کر دی۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم نے میچ ڈرا کرنے کی بجائے میچ جیتنے کی کوشش کرنا چاہی جس کی وجہ سے پاکستان کی آئوٹ آف فارم مڈل آرڈر بیٹنگ پھر فلاپ ہو گئی اور یقینی ڈرا ہو سکنے والا میچ نیوزی لینڈ نے جیت لیا۔ یوں پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی شکست کی ایک اور اہم وجہ مایہ ناز بیٹسمن یونس خان اور اسد شفیق کا مکمل آئوٹ آف فارم ہونا بھی ہے۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچز کی انتہائی اہم سیریز کھیلنی ہے۔جس کے لیے پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ حالانکہ ضروری تھا کہ پاکستانی ٹیم میں محمد نواز کی جگہ کسی مڈل آرڈر بیٹسمین کو شامل کیا جاتا ۔فواد عالم کو موقع دیا جانا چاہیے تھا۔ بہر حال اب دورہء نیوزی لینڈ میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھلینے کے لیے بھرپور تیاری اور پلاننگ کے ساتھ جانا ہو گا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo