یومِ آزادی ،تاریخ اورتقاضے

فتح محمدعرشیؔ پائی خیل

؎ دلیل صبح ِ روشن ہے ستاروں کی تنک تابی افق سے آفتاب اُبھرا،گیادورِ گراں خوابی
اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شُکرہے کہ آج ہم پاکستان کا69واں یومِ آزادی بڑے جوش وخروش سے منارہے ہیں۔ کیاآپ نے کبھی سوچاکہ ہم اس دن گھروں اوربازاروں کوکیوں سجاتے ہیں؟رات کوچراغاں کیوں کرتے ہیں؟ پاکستانی پرچم والی جھنڈیاں کیوں لگاتے ہیں؟سبزہلالی پرچم کیوں لہراتے ہیں؟اس کاجواب تلاش کرنے کے لئے ہمیں ایک صدی پیچھے جاناپڑیگا۔
یہ اُس وقت کاقصہ ہے جب انگریزہم پرحکومت کررہے تھے۔برصغیرمیں ہندئوں کی اکثریت تھی ۔وہ چاہتے تھے کہ انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے بعدہم مسلمانوں کواپناغلام بنالیں۔گویابرصغیرکے مسلمان مایوسی کے اندھیروں میں بھٹک رہے تھے ۔ان حالات میں رحمت ِ خداوندی جوش میں آئی۔شاعرِ مشرق علامہ محمداقبالؒ نے پاکستان کاخواب دیکھاتوہمیں امیدکی کرن نظرآئی ۔
ؔ ؎ کوئی قابل ہوتوہم شانِ کئی دیتے ہیں دھونڈنے والوں کودنیابھی نئی دیتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک ایسالیڈرعطاکردیاجوتھاتودُبلاپتلا،مگردرحقیقت وہ عزم وہمت کاپہاڑتھا۔جوبھی رکاوٹ اس کے راستے میں آئی ،وہ اس کی ٹھوکروں سے اُڑگئی ۔اس نے دلوں کویقین کی روشنی سے بھردیا۔اس نے انگریزحکومت اورہندوسامراج کے خلاف دوہری جنگ لڑی،اورجیت کردکھائی۔ہندئوں کا’’اکھنڈبھارت‘‘کا تصورخاک میں ملادیا۔اوردنیاکے نقشے پرایک آزادملک ’’پاکستان ‘‘کااضافہ کردیا۔
؎ یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیاہوئی حیران اے قائداعظم!تیرااحسان ہے احسان
دوستو!پاکستان ہمیں یوں ہی مفت میں نہیں مل گیااس کے حصول کے لئے برصغیرکے مسلمانوں نے ان گنت قربانیاں دیں ۔ ہزاروں عصمتیں لٹیں۔لاکھوں گھربربادہوئے ۔تب جاکرپاکستان بنا۔اس کی بنیادوں میں شہیدوں کالہوشامل ہے۔
؎ یہ کیاتھا؟کس لئے تھا؟مُدّعاکیا،ماجراکیاتھا؟ مجھے معلوم ہے یہ جُزودوحرف’’لاالٰہ‘‘ کیاتھا؟
یہ ساری کاوشیں تھیں دین کی ،ایمان کی خاطر ہزاروں کلفتیں تھیں ایک پاکستان کی خاطر
14اگست1947کوجب پاکستان بناتویہ دنیاکی سب سے بڑی اسلامی ریاست تھی ۔لیکن افسوس کہ ہم قائدکی امانت کی حفاظت نہ کرسکے اور1971میں مشرقی پاکستان ہم سے علیحدہ ہوکربنگلہ دیش بن گیا۔اورہم سے یہ اعزازچھن گیا۔
؎ شرق سے غرب تک میری پروازتھی میں توشاہین تھاذہن ِ اقبال کا
ایک بازوپہ اُڑتاہوں میں آج کل دوسرادشمنوں کوگوارانہ تھا!
دوستو!کبھی سوچاکہ ایساکیوں ہوا؟ہم دن بدن ذلت کی پستیوں میں کیوں گرتے جارہے ہیں؟صرف اس لئے کہ ہمیں انتشار،نااتفاقی،بے ایمانی اورتعصب جیسی مہلک بیماریوں لاحق ہوچکی ہیں۔ہم 14اگست کے دن تقریریں کرتے ہیں۔وطن سے محبت کے دعوے کرتے ہیں اورپھر۔۔۔۔۔اگلے دن بھول جاتے ہیں۔
آئیے !آج ایک بارپھریہ عہدکریں کہ ہم پاکستان کی حفاظت ،سالمیت اورترقی کے لئے جان بھی قربان کردیںگے ۔کیونکہ پاکستان ہماری پہچان ہے۔پاکستان ہے توہم ہیں یہ نہیں توہم بھی نہیں۔اورہاں ۔۔۔۔اس باراس عہدکوبھولنامت!
؎ خداکرے کہ میری ارضِ پاک پراُترے وہ فصل ِ گُل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

slot hoki terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo