پہلے تولو پھر بولو – ڈاکٹر عمرانہ مشتاق

’’پہلے تولو، پھر بولو‘‘ یہی محاورہ صدیوں سے چلتا آرہا ہے۔ حضرت علیؓ کا قول ِ فیصل ہے کہ’’ بولو ،تاکہ تم پہچانے جائو۔‘‘ آج اکیسویں صدی کے دوسرے عشرے نے تو بالکل ثابت کر دیا ہے کہ ’’پہلے تولو، پھر بھی نہ بولو۔‘‘برقی ذرائع ابلاغ میں ایک نام چنگھاڑتا ہوا اور پھن لہراتا ہوا عید کے چاند کی طرح طلوع ہوا اور بولنے سے پہلے ہی دیوالی کے دیپ کی طرح بجھ گیا۔ بول لوگوں کی زبانوں پر، رکشوں کے پیچھے اور ٹرانسپورٹ کی پیشانیوں نظر آتا تھا، بڑی بڑی عمارات کے درودیوار پرآویزاں اس کے فلیکس دنیا بھر نے دیکھے۔
’’بول کہ لب آزاد ہیں تیرے‘‘
لیکن اس بول نے کوئی ایسا بول بول دیا کہ اس بول کا بولنے والا بول ہی ایسی جکڑ میں آ گیاکہ اس کی بولتی تو بند ہو گئی مگر ابھی اس بول کی گرمی کی حدّت کم نہ ہوئی تھی کہ اس بول کے ماحول میں گرمیٔ گفتار نے مزید گرما گرمی پیدا کر دی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کے تیور بدلے اور انہوں نے پاک فوج کے خلاف ایک ایسا بیان داغ دیا جس کی صدائے بازگشت خیبر سے ساحل سمندر کراچی تک سنائی دی جا رہی ہے۔آصف علی زرداری کو معلوم ہو گیا ہے کہ ان کے گرد رسہ کسا جا رہا ہے اور وہ منطقی انجام کے قریب پہنچنے والے ہی ہیں۔ زرداری صاحب کا بول بھی بول جیسا ہی ہے، بول کے خلاف ایک غیرملکی صحافی نے پردہ چاک کیااور آصف علی زرداری کے کارناموں کی حقیقی تصویر کشی وہ کیمرہ کر رہا ہے جس کی آنکھ میں بہت ساری تصویریں رقصاں ہیں اور وہی بول بول کر گواہی دے رہی ہیں اور پوچھ رہی ہیں کہ ہمارے بولنے کی باری کب آئے گی۔ ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ ایسے ایسے راز طشت از بام ہونے کے قریب ہیں کہ الامان والحفیظ۔ ہمارے نام نہاد دانشوروں کی ایک فوج ظفر موج زرداری کے اس بول کو بے باکی کا نام دے رہی ہے اور جرأت و بہادری کے لبادے میں دکھا کر عوام کو مرعوب کر رہی ہے۔ عوام اور فوج ایک پلڑے میں ہیں۔ عوام کی ہمدردیاں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ مرحوم سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے چچا زاد ممتاز بھٹو نے زرداری کے بیان کو بزدلی پر معمول کیا ہے اور اسے چیلنج کیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے بغیر میرے گائوں کی کسی گلی سے گزر کر مجھے دکھا دے تو میں اس کی بہادری کو مان جائوں گا۔ سینما گھر کرائے پر اور اس کے بعد تھوڑی سی زرعی زمین کی ملکیت رکھنے والے حاکم علی زرداری کے بیٹے آصف علی زرداری کو یہ بات بھولنی نہیں چاہیے کہ اس کے والد حاکم علی زرداری کو ذوالفقار علی بھٹو نے اس لیے ایم پی اے کا ٹکٹ نہیں دیا تھا کہ اس پر کرپشن کے الزامات تھے۔ اور آج اس کا بیٹا جو کرپشن کی انتہائوں کو چھو رہا ہے وہ حق گوئی اور اور بے باکی کی مثال کیسے پیدا کرسکتا ہے۔ عزیربلوچ اور دوسرے دستِ راست بول اٹھے ہیں، اب ان کے آزاد لبوں پر پہرہ نہیں بٹھایا جا سکتا، رازوں سے پردے اٹھتے جا رہے ہیں اور آہستہ آہستہ ان کرداروں کے مکروہ چہرے خود ہی بول اٹھیں گے کہ جرم خود بولتا ہے۔ خون کے قطرے کو قلزم بھی صاف نہیں کر سکتا۔آصف علی زرداری بول کر اب تول رہے ہیں اور اپنے بول کے تال میل کسی اور واقعہ سے جوڑ رہے ہیں مگر جو بات ان کی زبان سے نکل چکی ہے وہ تیر کی طرح ہے اور تیر کو دوبارہ کمان میں واپس نہیں لایا جا سکتا۔ پیپلز پارٹی کے جیالے بھی تہیۂ طوفان کیے ہوئے ہیں اور انہیں جب یہ معلوم ہو جائے گا کہ ان کی محبوب قائد بی بی بے نظیر کا قتل بھی زرداری کے منصوبہ ساز ذہن کا حصہ ہے تو پھر آپ خود اندازہ لگائیں کہ جیالوں سے کون بچا ہے اور کون بچ کر جائے گا۔ میں نے تو اپنی زندگی میں ظالم کو بچ کر جاتے نہیں دیکھا۔ اسلوبِ حکمرانی میں شرکت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کا اتحاد جرائم میں بھی ہو۔ بلاول ہائوس سے لے کر جاتی عمرہ تک ایک ہی صورتحال نظر آ رہی ہے۔ احتساب کا پھندہ ہر اک گلے میں پڑے گا جس نے اس بہتی گنگا میں اشنان کیا ہو گا۔ پاک فوج کے سربراہ نے اپنے گھر سے احتسابی عمل شروع کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عادل جرنیل ہے۔ شیریں رحمان، رحمان بابا، کائرہ جتنی مرضی تاویلیں کر لیں، زرداری کا روئے سخن سابق آمروں کی طرف تھا، کوئی بھی ذی شعور نہ مانے گا۔ چکوال کے پروفیسر غنی کی کی ہوئی پیش گوئیاں سچ ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے سیاستدانوں کے لیے جولائی کا مہینہ بڑا خطرناک قرار دیا ہے۔ آغاز تو جون سے ہی ہو چکا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ ملک و ملت کے لیے یہ سلسلہ کہاں تک سودمند رہے گا۔میں تو پوری دیانتداری سے کہتی ہوں کہ یہ بہت ہی اچھا ہو گا، پاکستان پر بڑھتا ہوا بوجھ کم ہو جائے گا اور ایک نئے انداز سے حکمرانی کے اسلوب وضع ہوں گے۔ سرمایہ دارانہ نظام اور جاگیردارانہ نظام کی چولیں ہل گئی ہیں۔ عام آدمی خوش ہے اور وہ چاہتا ہے کہ یہ لوگ اپنے انجام کو پہنچیں۔

Leave your vote

1 point
Upvote Downvote

Total votes: 1

Upvotes: 1

Upvotes percentage: 100.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

Situs sbobet resmi terpercaya. Daftar situs slot online gacor resmi terbaik. Agen situs judi bola resmi terpercaya. Situs idn poker online resmi. Agen situs idn poker online resmi terpercaya. Situs idn poker terpercaya.

situs idn poker terbesar di Indonesia.

List website idn poker terbaik.

Situs slot terbaru terpercaya

Bergabung di Probola situs judi bola terbesar dengan pasaran terlengkap bergabunglah bersama juarabola situs judi bola resmi dan terpercaya hanya di idn poker terpercaya 2022 daftar sekarng di agen situs slot online paling baik se indonesia
trading binomo bersama https://binomologin.co.id/ daftar dan login di web asli binomo